پی آئی اے نے بڑی عوامی خوشخبری کا اعلان کردیا!

Image result for ‫پی آئی اے‬‎

اسلام آباد -قومی ایئرلائن نے عوام کو عیدالفطر کا تحفہ دیتے ہوئے اندرون ملک سفر کے لیے کرایوں میں 25 فیصد کمی کا اعلان کیا ہے۔  سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ کے ذریعے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے عوام کو عیدالفطر کا تحفہ دیتے ہوئے کرایوں میں کمی کا اعلان کیا۔View image on Twitter

اپنی ٹوئٹ میں پی آئی اے نے ’’اسپیشل عید ڈسکاؤنٹ‘‘ دیتے ہوئے تمام اندرون ملک فلائٹس کے لیے کرایوں میں 25 فیصد کمی کا اعلان کیا جب کہ ساتھ میں یہ بھی کہا کہ یہ آفر 27 سے 29 جون تک کارآمد ہے۔ واضح رہے پاکستان ریلوے نے بھی عوام کو عید الفطر کا تحفہ دیتے ہوئے 20 رمضان المبارک سے کرایوں میں 20 فیصد کمی کا اعلان کررکھا ہے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *