پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کے بارے میں زبردست خبر آگئی!

تہران -ایران میں پاکستان کے سفیر آصف درانی نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف عالمی پابندیوں کے خاتمے کے بعد امید ہے کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ دو سال میں مکمل کرلیا جائے گا،پاکستان کی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلافاستعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی سفیر آصف درانی کاایک انٹرویو میں کہنا تھاکہ پاکستان اور ایران کے درمیان تجارت میں ایک سال کے دوران 28 فیصد اضافہ ہوا ہے، سی پیک سے گوادر کے ساتھ چابہار بندرگاہ کو بھی فائدہ پہنچے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانے ختم کر دیئے گئے ہیں اور بچے کچھے دہشت گردوں نے افغانستان میں پناہ لے لی ہے۔ایک سوال کے جواب میں پاکستانی سفیر نے کہا کہ پاکستان کی سرحدوں پر سیکورٹی کی صورتحال کا تعلق افغانستان کے حالات سے ہے، پاکستا ن افغانستان میں سوویت مداخلت کے خلاف فرنٹ لائن ملک کے طور پر کھڑا تھا جس کے نتائج اب تک سامنے آرہے ہیں :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *