صحت

ایروبک ورزش مرد حضرات کی تولیدی صحت بہتر بنانے میں مددگار

Share

ایک منفرد اور طویل تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ ’ایروبک ایکسرسائیز‘ سے جہاں امراض قلب کے مریضوں کو فائدہ پہنچتا ہے، وہیں یہ خصوصی ورزش مرد حضرات کی تولیدی صحت کے لیے بھی بہتر ہے۔

امریکی ماہرین نے بڑھتی عمر کے ساتھ مرد حضرات میں تولیدی صحت کے مسائل اور کمزوری کو بہتر بنانے کے لیے ورزش کے عمل دخل پر تحقیق کی۔

طبی جریدے ’آکسفورڈ اکیڈمک‘ میں شائع تحقیق کے مطابق امریکی ماہرین نے بڑھتی عمر میں مرد حضرات میں ہونے والی جنسی کمزوریوں اور تولیدی صحت سے متعلق 11 مختلف ٹرائلز اور پہلے سے ہونے والی تحقیقات کا جائزہ لیا۔

ماہرین نے دوران تحقیق ایک خاص قسم کی ورزش کا مرد حضرات کی تولیدی صحت اور کمزوری کو بہتر بنانے کا جائزہ لیا، جس کے لیے انہوں نے رضاکاروں کو ٹرائلز میں حصہ لینے کا بھی کہا۔

ماہرین کے مطابق عام طور پر بڑھتی عمر کے ساتھ مرد حضرات کی تولیدی صحت خراب ہونا قدرتی عمل ہے اور ادھیڑ عمری کے بعد مرد حضرات میں جنسی کمزوریاں شروع ہونا شروع ہوجاتی ہیں اور انہیں عام طور پر مختلف اقسام کی ملٹی وٹامنز ادویات سے بہتر بنایا جا سکتا ہے۔

تاہم ماہرین نے مرد حضرات کی کمزوری اور تولیدی صحت کو بہتر بنانے کے لیے ایروبک ایکسرسائیز کے عمل دخل پر تحقیق کی، جس کے حیران کن نتائج سامنے آئے۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ ’ایروبک ورزش‘ سے نہ صرف مرد حضرات کی کمزوری ختم سکتی ہے بلکہ اس سے تولیدی صحت بہتر بھی ہوسکتی ہے۔

ماہرین کے مطابق چوں کہ ایروبک ایکسرسائیز خون کی ترسیل اور خون کو جمع کرنے والے جسم کے مختلف پٹھوں کے مسلز کو متحرک کرنے میں مددگار ہوتی ہے، اس لیے مذکورہ ورزش کے دیرپا فوائد ہو سکتے ہیں۔

عام طور پر ایروبک ایکسرسائیز امراض قلب کے مریضوں کو تجویز کی جاتی ہے کیوں کہ اس سے جسم کے تمام پٹھے اور خون کو ترسیل اور انہیں جمع کرنے والے مسلز متحرک ہوتے ہیں، جس سے دل سے پورے جسم میں خون کی روانی بہتر ہوتی ہے۔

تاہم اب مذکورہ ایکسرسائیز سے مرد حضرات کی تولیدی صحت بہتر ہونے کا انکشاف بھی سامنے آیا ہے جب کہ ماہرین نے دعویٰ کیا کہ مذکورہ ورزش سے مرد حضرات جنسی طور پر بھی زیادہ متحرک ہوسکتے ہیں۔

https://youtube.com/watch?v=KwFehhdd9P0%3Fenablejsapi%3D1%26controls%3D1%26modestbranding%3D1%26rel%3D0