ویٹی کن اصلاحات قطعی طور پر شفاف ہونی چاہیں: پوپ فرانسس

popefrancis پوپ فرانسس نے ایک ایسے ویٹی کن کا تصور پیش کیا ہے جسے ’’قطعی شفاف‘‘ انداز سے چلایا جائے۔ وہ روم میں اعلیٰ سطحی اجلاسوں میں شمولیت کیلئے آئے ہوئے 165اعلیٰ ترین پادریوں سے خطاب کر رہے تھے۔ پاپائے روم کی جانب سے ان اجلاسوں کے بلائے جانے کا مقصد پاپائی نظام کی اصلاح کو درپیش مشکل ترین چیلنجز میں سے ایک سے نبردآزما ہونا ہے۔پوپ کی جانب سے ان چیلنجز میں سے اہم ترین روم میں واقع پوپ کی عدالت کی بے کار بیورکریسی کی تطہیر ہے۔ ’’چرچ کے شہزادوں‘‘ سے اپنے خطاب میں پوپ فرانسس نے کہا، ’’ہمارا مقصد مستند اشتراک عمل کی تعمیرکرنے والی قطعی شفافیت کی پرورش کرنے کیلئے چرچ کے مختلف افسران کے مابین ’’عظیم تر ہم آہنگی‘‘کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا، ’’اصلاحات بذات خودتطہیر اور ہم آہنگی کے عمل کااختتام نہیں ہیں بلکہ یہ ایک طاقتور عیسائی نظام انصاف کو متعارف کروانے کا ایک ذریعہ ہیں۔‘‘ پوپ فرانسس نے ایک ایسے ویٹی کن کا تصور پیش کیا ہے جسے ’’قطعی شفاف‘‘ انداز سے چلایا جائے۔ وہ روم میں اعلیٰ سطحی اجلاسوں میں شمولیت کیلئے آئے ہوئے 165اعلیٰ ترین پادریوں سے خطاب کر رہے تھے۔ پاپائے روم کی جانب سے ان اجلاسوں کے بلائے جانے کا مقصد پاپائی نظام کی اصلاح کو درپیش مشکل ترین چیلنجز میں سے ایک سے نبردآزما ہونا ہے۔پوپ کی جانب سے ان چیلنجز میں سے اہم ترین روم میں واقع پوپ کی عدالت کی بے کار بیورکریسی کی تطہیر ہے۔ ’’چرچ کے شہزادوں‘‘ سے اپنے خطاب میں پوپ فرانسس نے کہا، ’’ہمارا مقصد مستند اشتراک عمل کی تعمیرکرنے والی قطعی شفافیت کی پرورش کرنے کیلئے چرچ کے مختلف افسران کے مابین ’’عظیم تر ہم آہنگی‘‘کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا، ’’اصلاحات بذات خودتطہیر اور ہم آہنگی کے عمل کااختتام نہیں ہیں بلکہ یہ ایک طاقتور عیسائی نظام انصاف کو متعارف کروانے کا ایک ذریعہ ہیں۔‘‘

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *