عمران خان کیخلاف احتجاج شروع، تصویر نذرآتش ، تفصیلات لنک میں !

download

اسلام آباد۔ پاناما لیکس میں وزیراعظم کو نااہل قراردینے کے بعد یوم تشکر کے جلسے سے خطاب میں عمران خان نے جہاں پاکستان کے سیاستدانوں پر کھل کر تنقید کی ، وہیں وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کیخلاف بھی نامناسب الفاظ استعمال کیے اور کشمیری عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ کو وزیراعظم راجہ فاروق حیدر کیخلاف مظاہرے کرنے چاہیں ، عمران خان کی اس اپیل پر ایک طرف کشمیری عوام نے ایسا کام کردیا کہ دیکھ کر عمران خان کے بھی اوسان خطاءہوجائیں گے تودوسری طرف وزیراعظم آزاد کشمیر کا بھی موقف آگیا اوراُنہوں نے کہاکہ پاکستان کے سیاستدان اپنی جنگ میں کشمیریوں کو مت گھسیٹیں، میں نے کہاتھا کہ عمران کے پاکستان کو نہیں مانتا، قائد کے پاکستان کا حامی ہوں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کے اعلان کے اگلے ہی روز آزاد کشمیر میں عوام سڑکوں پر نکل آئے اور عمران خان کے بیان کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرے شروع کردیئے ،ا س دوران وزیراعظم آزاد کشمیر کے حق میں نعرہ بازی کی اور عمران خان کی تصاویر بھی جلائی گئیں
دوسری طرف وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کیا عمران خان کو کھلی چھٹی دی ہوئی ہے کہ جوچاہے ، بولے۔ عمران خان نے راولپنڈی کے خواجہ سرا ءکو وزیراعظم کے لیے نامز د کیا۔میں توہین برداشت نہیں کروں گا، دیکھتا ہوں میرے گھر کے سامنے کون مظاہرہ کرتاہے ، سارے کشمیر کو پاکستان اور سارے پاکستان کو کشمیر سمجھتا ہوں، اپنے بیان پر وضاحت کردی ہے ، میں آزاد کشمیر کے لوگوں کے پاس جاﺅں گا اور اپنامقدمہ لڑوں گا، عمران خان میں ہمت ہے تو آئیں ، مظاہرہ کریں، مظفرآباد میں اکیلا پھروں گا اور میرے خلاف مظاہرہ کرلیں۔انہوں نے ایک مرتبہ پھر واضح کیا کہ میں نے کہاتھاکہ عمران خان کے پاکستان کو نہیں مانتا، ہم قائد اعظم کے پاکستان کے ماننے والے ہیں، اگر میں نے کوئی غلط بات کی ہے تومیری گردن اڑادیں:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *