وزیر اعظم آزاد کشمیر نے عمران خان کو سب سے بڑا چیلنج دے دیا !

7

اسلام آباد ۔ آزاد کشمیر کے وزیر اعظم راجا فاروق حیدر نے تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی جانب سے احتجاج کی دھمکی کو چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں مظفر آباد واپس جاتے ہی اکیلا پھروں گا ،میرے خلاف مظاہرہ کر کے دکھائیں ۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان کے بیان پر آزاد کشمیر کے وزیر اعظم نے بھر پور رد عمل ظاہر کیا اور کہا کہ راجا فاروق حیدر نے کہا کہ اب بھی کہتا ہوں قائداعظم کے پاکستان کا حامی ہوں، عمران خان کے پاکستان کو نہیں مانتا ،کیا مجھے پھانسی دیں گے، توہین برداشت نہیں کروں گا، وزارت عظمیٰ جاتی ہے تو چلی جائے اس کی کوئی پروا نہیں۔عمران خان کی جانب سے گھر کے سامنے احتجاج کرنے پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے گھر کے آگے احتجاج کرنے کی دھمکی دی جا رہی ہے ،میں عمران خان کو چیلنج کرتا ہوں کہ مظفر آباد واپس جاتے ہی اکیلا سڑکوں پر پھروں گا ،ہمت ہے تو میرے خلاف مظاہرہ کریں ۔ راجا فاروق حیدر نے کہا کہ کیا عمران خان کو کھلی چھٹی دی ہوئی ہے جو چاہے بولیں، گزشتہ روز چار گھنٹے تک میڈیا کو انہوں نے یرغمال بنائے رکھا، بانی ایم کیو ایم ایسا کرتے تھے تو ان پر اعتراض ہوتا تھا لیکن عمران خان ایسا کریں تو کوئی کچھ نہیں کہتا:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *