ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ سیلفی اتروانے پر خاتون کو طلاق!

واشنگٹن -لین ایرنبرگ نامی ایک امریکی خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ سیلفی نے ان کی زندگی اجاڑ دی ہے۔ غیر ملکی میڈیا سے گفتگو میں خاتون نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے ایک تقریب میں انہوں نے صدر ٹرمپ کے ساتھ ایک سیلفی بنوائی تو میرا خاوند اس قدر ناراض ہوا کہ اس نے مجھ سے طلاق کیلئے عدالت میں پٹیشن دائر کر دی ہے۔

میڈیا کے مطابق خاتون کے شوہر ڈیو ارینبرگ پام بیچ کاؤنٹی سٹیٹ کے اٹارنی ہیں۔ موصوف نے بیوی کو ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ سیلفی لینے اور پھر اسے سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے سے منع کیا تاہم خاتون کے نہ ماننے پر دونوں میں علیحدگی ہو گئی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سپورٹر لین ایرنبرگ اور ڈیو ایرنبرگ کی شادی 2015ء میں ہوئی تھی :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *