شیخ رشید کا جواب

rasheed

ایک شخص نے بوسہ لہنے کی کوشش کی تو شیخ رشید نے اسے تھپڑ جڑ دیا. یہ خبر ہڑھی تو ایک بات یاد آ گئی.مشرف کا دور اقتدار ختم ہو چکا تھا. میں چینل کے لیے انٹرویو کرنے شیخ رشید کے گھر پہنچا. لال حویلی کی بجائے وہ ایف سکس کے ایک خاموش سے گھر میں مقیم تھے. میں اپنی ٹیم کے ساتھ پہنچا تو شیخ رشید سگار پی رہے تھے اور گھر میں خوفناک سناٹا تھا. یہ ماحول دیکھ کر میں اداس ہو گیا. میں نے کہا شیخ صاحب کتنا اچھا ہوتا آپ کے بچے ہوتے اور یہ گھر ان کے قہقہوں سے گونج رہا ہوتا.شیخ صاحب نے جو جواب دیا اس نے میرے چودہ طبق روشن کر دیے، کہا : مجھے انسانوں سے نفرت ہے، میں کتوں سے پیار کرتا ہوں"


آصف محمود کی تحریر سے اقتباس

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *