عمران خان نے برطانیہ میں بھی آف شور کمپنی کے ذریعے ٹیکس بچایا، جرمن صحافی

اسلام آباد: پانامہ پیپرز کی تفصیلات جاری کرنے والے جرمن صحافی فریڈرک اوبرمیئر نے عمران خان پر بھی بجلیاں گرادیں، شریف خاندان کے بعد عمران خان کو بھی زوردار جھٹکا دیتے ہوئے صحافی فریڈرک نے دعویٰ کیا ہے عمران خان نے برطانیہ میں بھی نیازی سروسز لمیٹڈ کے ذریعےٹیکس بچایا، ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے دعویٰ کیاکہ میں یہ بھی واضح کررہاہوں کہ عمران خان نے آف شور کمپنی نیازی سروسز لمیٹڈ کے ذریعے برطانیہ میں ٹیکس بچایا۔ برطانوی صحافی کا بیان عمران خانکے اس دعوے کے بعد منظر عام پر آیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ”کرپٹ لوگوں کا اتحاد ایک دوسرے کی مدد کیلئے ہے “ واضح رہے کہ عمران خان کا یہ بیان برطانوی اخبار تی گارڈین میں شائع ہواتھا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *