عمران خان نے نواز شریف کے حوالے سے اپنے دھواں دار بیان کو مذاق قراردے دیا

Imran Khan SC

اسلام آباد (آئی این پی ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ میری نواز شریف سے کوئی ذاتی لڑائی نہیں ، میں مذاق میں کہتا رہتا ہوں کہ نواز شریف اپنے ایمپائر رکھ کر کھیلتے تھے ، میں ان کو 40 سال سے جانتا ہوں وہ کرکٹ کے بہت شوقین تھے ۔ وہ پیر کونجی ٹی وی کو انٹرویو دے رہے تھے عمران خان نے کہا کہ میری ذات کی بات ہوتی تو کبھی نواز شریف سے لڑائی نہ ہوتی کیونکہ میں تو 40 سال سے ان کو جانتا ہوں ۔میں کرکٹ کے زمانے سے انکو جانتا ہوں اور مذاق کرتا رہتا ہوں کہ وہ اپنے ایمپائر رکھ کے میچ کھیلتے تھے ۔ وہ کرکٹ کے بہت شوقین تھے ۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *