پاکستان میں حیران کن قیمت پر چینی گاڑی آگئی!

— یوٹیوب اسکرین شاٹ

پاکستان میں چین کی کمپنی زاؤٹی (Zotye) نے اپنی گاڑی زی 100 فروخت کے لیے پیش کردی ہے۔ پرو پاکستانی کی رپورٹ کے مطابق چینی کمپنی کی یہ گاڑی دیکھنے میں پاکستانیوں کو کافی جانی پہچانی محسوس ہوگی جس کی وجہ اس کمپنی کے پاس سیکنڈ جنریشن آلٹو کے رائٹس ہونا ہے۔ اسی کے مطابق کمپنی نے زی 100 کے مجموعی ڈیزائن میں 7 جنریشن سوزوکی آلٹو کے ڈیزائن کو مدنظررکھا ہے۔

Image result for z100

ایک ہزار سی سی کی یور فور ای ایف آئی انجن گاڑی میں دیا گیا ہے جو کہ 68 ہارس پاور 1.0 لیٹر تھری سلینڈر انجن ہے۔ اسی طرح اس میں پانچ اسپیڈ مینوئل ٹرانسمیشن، الیکٹرک پاور اسٹیئرنگ، پاور ونڈوز، سنٹرل لاکنگ اور ڈیجیٹل انسٹرومنٹل کلسٹر جیسے فیچرز بھی موجود ہیں۔ گاڑی میں ائیر بیگز، اے بی سی پلس ای بی ڈی، سیٹ بیلٹ ری مائنڈر، ریورسنگ سنسر، آٹو میٹک ائیرکنڈیشنگ اور سی ڈی/ ایم پی تھری پلیئر وغیرہ بھی موجود ہیں۔

Image result for z100 interior

سرخ، سفید، نیلے اور سلور رنگ میں دستیاب یہ گاڑی چینی کمپنی نے پاکستان میں ایچ آر ایل موٹرز کے اشتراک سے متعارف کرائی ہے اور کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ ایک لیٹر پٹرول پر 18.9 کلو میٹر کا فاصلہ طے کرسکتی ہے۔ اس گاڑی کو پاکستان میں 11 لاکھ 72 ہزار روپے میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے جبکہ اسے 25 ہزار روپے میں بک کرایا جاسکتا ہے :-

Chinese

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *