اکتوبر میں زمین کی ہولناک تباہی کی خبریں غلط ثابت!

Image result for ‫زمین کی ہولناک تباہی‬‎

اگر تو آپ کو انٹرنیٹ پر گردش کرتی یہ خبریں پریشان کررہی ہیں کہ اکتوبر 2017 میں زمین پر قیامت برپا ہونے والی ہے تو اچھی خبر یہ ہے کہ ناسا نے اس غبارے سے ہوا نکال دی ہے۔ ناسا نے واضح کیا ہے کہ مستقبل قریب میں کسی بھی قسم کے خلائی اجسام سے زمین کو کوئی خطرہ نہیں۔

اس سے پہلے انٹرنیٹ پر مختلف پوسٹس اور بلاگز میں مسلسل یہ افواہیں سامنے آرہی تھیں کہ نیبیرو جسے پلانیٹ ایکس کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، اکتوبر میں ہمارے نظام شمسی سے ٹکرانے والا ہے جس سے زمین پر قیامت برپاہوجائے گی۔ ان افواہوں کے مطابق ایک بڑا سیارہ زمین سے ٹکرا جائے گا اور سب کچھ تباہ کردے گا۔

ناسا اس بارے میں کئی بار تردید کرچکا ہے۔

خلائی ادارے کی ویب سائٹ میں 2012 سے موجود ایک بیان کے مطابق درحقیقت نیبیرو جیسے کسی سیارے کا وجود ہی نہیں اور جب وہ ہے ہی نہیں تو مستقبل قریب میں وہ زمین سے ٹکرا کر تباہی کا باعث بھی نہیں بن سکتا۔

سیارچے کے ٹکرانے کا تصوراتی منظر — فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا

بیان میں کہا گیا کہ اگر یہ سیارہ حقیقی ہوتا اور زمین سے ٹکرانے والا ہوتا تو خلائی ماہرین کم از کم گزشتہ دہائی سے اس کی ٹریکنگ کررہے ہوتے اور وہ عام انسان بھی اپنی آنکھوں سے دیکھ سکتے، یقیناً اس کا کوئی وجود نہیں۔ انہوں نے کہا کہ دوربینی یا کسی بھی ذریعے سے اس سیارے کی موجودگی کی تصدیق نہیں ہوسکی اور نہ ہی ایسے شواہد ملے ہیں کہ ہمارے نظام شمسی پر کسی قسم کے کشش ثقل کے اثرات مرتب ہورہے ہیں۔

ان کے بقول اگر اتنی بڑی تباہی کا باعث بننے والا سیارہ آرہا ہوتا تو ہم اب تک اس کے کسی حصے کو دیکھ چکے ہوتے۔ یہ پہلی بار نہیں کہ ناسا نے 'قیامت' کی افواہوں کے جوش و خروش پر ٹھنڈا پانی ڈالا ہو، اس سے قبل 2012 اور 2015 میں بھی اسی طرح کی افواہوں کی تردید امریکی خلائی ادارے نے کی تھی :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *