عمران خان کا آج قومی اسمبلی کے بائیکاٹ کا فیصلہ ، شیخ رشید ایک ووٹ سے محروم

khan

اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے آج قومی اسمبلی کے اہم ترین اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ کرلیا ہے، گویا آج عمران خان کا ووٹ شیخ رشید کو نہیں ملے گا- ذرائع کے مطابق عمران خان آج وزیر اعظم کے انتخاب کے سلسلے میں ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس کا بائیکاٹ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں جس کے بعد عمران خان اپنے ہی نامزد وزیر اعظم کے امیدوار کوووٹ نہ دے کو ایک مضحکہ خیز صورتحال کا ارتکاب کرنے جارہے ہیں- ذرائع کے مطابق شیخ رشید نے اس فیصلے پر احتجاج کیا ہے اور عمران خان پر مسلسل دباؤ ڈال رہے ہیں کہ وہ آج اسمبلی اجلاس میں ضرور آئیں- عمران خان نے پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کے بعد اجلاس میں شرکت نہ کر نے کا فیصلہ کیا، عمران خان کی عدم موجودگی میں شاہ محمود قریشی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *