شیریں مزاری کی بیٹی کی لیک تصاویر پر ہنگامہ برپا !

download

لندن ۔ پاکستان تحریک انصاف کی رہنماءشیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری کی لندن میں پارٹی منانے کے دوران اتاری گئی تصاویر سوشل میڈیا پر ’لیک‘ ہو گئی ہیں جس کے باعث ایک نیا ہنگامہ برپا ہے اور ہر کوئی اپنے اپنے خیالات کا اظہار کر رہا ہے۔ ایمان مزاری ہمیشہ ہی اپنی والدہ شیریں مزاری کے سیاسی شخصیت ہونے کے باعث آن لائن تنازعات کا باعث بنتی رہی ہیں۔ کئی مرتبہ وہ اپنے آزادانہ خیالات کے اظہار پر بھی لوگوں کی تنقید کا نشانہ بنی ہیں اور اس مرتبہ بھی کچھ ایسا ہی ہوا ہے کہ یہ تصویر سامنے آنے کے بعد کچھ لوگوں نے انہیں تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔ لیکن کچھ ایسے صارفین بھی ہیں جو ان کی حمایت میں آگے بڑھے اور ان کا دفاع کیا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ’میر حاضر‘ نامی ایک صارف نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ” شیریں مزاری کی بیٹی ایمان حاضر مزاری کی بیٹی لندن میں پارٹی کرتے ہوئے۔ اب یہ مت بولنا کہ ذاتی زندگی میں مت گھسو۔“ یہ تصاویر شیئر کئے جانے کے کچھ ہی دیر بعد تیزی سے وائرل ہونا شروع ہو گئیں اور ہر کسی نے اپنی اپنی ’توفیق‘ کے مطابق خیالات کا اظہار کرنا شروع کر دیا۔فواد خالد نامی صارف نے لکھا ”انٹرنیٹ پر شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری کی تصاویر دیکھیں، وہ تقریباً بے لباس ہیں، یہ ان کی زندگی ہے لیکن ان کے خاندان کی ترجمانی کرتی ہے۔“ دوسری جانب بہت سے لوگوں نے ایمان مزاری کا دفاع کرتے ہوئے ان پر تنقید کرنے والوں پر تنقید کی اور کہا کہ یہ ان کی ذاتی زندگی ہے اور وہ اسے اپنی مرضی سے جینے میں آزاد ہیں۔علی عثمان نامی صارف نے لکھا ”شیریں مزاری کی بیٹی دل و جان سے پارٹی کر رہی ہیں کیونکہ آپ جو چاہیں وہ کرنے کیلئے بالکل آزاد ہیں۔“باسط سعید نے اپنی مرضی سے زندگی گزارتے رہنے کی تاکید کرتے ہوئے لکھا ”ایمان مزاری اور ان لاتعداد راتوں کیلئے جو پارٹی کرتے ہوئے گزریں، آپ جو کر رہی ہیں وہ کرتی رہیں:۔“

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *