خورشید شاہ نے اچانک کاغذات نامزدگی واپس لے لیے

Khursheed-Shah

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں وزیر اعظم کی انتخاب سے بیس منٹ پہلے پیپلز پارٹی کے امیدوار اپوزیشن لیڈر خورشید علی شاہ نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے ہیں اور ان کی جگہ سید نوید قمر جو کہ حیدر آباد سے ایم این اے ہیں وہ پیپلز پارٹی کی طرف سے وزارت عظمیٰ کے امیدوار قرار پائے ہیں- اپوزیشن پارٹیاں ابھی تک ایک امیدوار پر متفق نہیں ہوسکیں - سید نوید قمر کا کہنا ہے میرے شاہد خاقان عباسی سے بہت اچھے تعلقات ہیں، ہم پرانے دوست ہیں، ہم لاس اینجلس میں اکھٹے رہتے تھے او رشاہد خاقان عباسی میرے لیے کھانا بنایا کرتے تھے، میرے لیے گاڑی بھی ڈرائیو کرتے تھے، ہم دونوں کے لیے وزارت عظمیٰ کا الیکشن لڑنا فخر کی بات ہے، وہ میرے آج تک بہت اچھے دوست ہیں-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *