ناز بلوچ بھی پی ٹی آئی کے خلاف پھٹ پڑیں

balo

ناز بلوچ نے کہا ہے کہ عائشہ گلالئی میرے ساتھ ہر دھرنے میں شریک ہوتی تھیں، ہم ہر جگہ ڈنڈے کھاتی تھیں، اب پارٹی کی ساری عورتیں رو رہی ہیں تو یہ میری بات کی تصدیق ہے- خواتین کو صرف جلسوں میں بلا کر نہیں کہہ سکتے کہ آپ خواتین کو نمائندگی دیتے ہیں- فوزیہ قصوری کی اتنی جدوجہد ہے پارٹی کے لیے لیکن دو سال سے کسی نے انہیں فون تک نہیں کیا- انہوں نے کہا کہ عائشہ گلالئی پشتون بہنوں کی نمائندگی کرتی ہیں اور میں سندھ کی بہنوں کی نمائندگی کرتی ہوں- انہوں نے کہا کہ اگر آپ فاطمہ جناح کا پاکستان چاہتے ہیں تو خواتین کو عزت دینا سیکھیں- میں نے جب پارٹی چھوڑی تو کہا گیا کہ اچھا ہوا چلی گئی کیونکہ کام کی نہیں تھی- مجھے بہت ساری پارٹی ورکز نے مجھے فون کرکے کہا کہ انہیں عمران خان کے اس بیان سے مایوسی ہوئی-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *