پی ٹی آئی کی بہت سی خواتین کے ساتھ بہت کچھ ہوچکا ہے، نواز شریف خاندانی آدمی ہیں، مائوں بہنوں کی عزت کرتے ہیں، عائشہ گلالئئ

shaaf

عائشہ گلالئی نے کہا ہے ہمارے لیے سب سے زیادہ اہمیت ہماری عزت اور غیرت کی ہوتی ہے، ہمارے لیے عہدوں کی کوئی اہمیت نہیں- جن لوگوں نے باہر کچھ عرصہ گذار لیا ہے وہ وہی کلچر پسند کررہے ہیں-میں اسلامک سٹیڈزپڑھ رہی ہوں اور یہ کہنے میں حق بجانب ہوں کہ نواز شریف جیسا بھی ہے، خاندانی ہے اور ماؤں بہنوں کی عزت کرنا جانتا ہے- میں عمران خان کو اچھی طرح جانتی ہوں اور دعوے سے کہہ رہی ہوں کہ اس کی موجودگی میں پارٹی خواتین کی عزتیں محففوظ نہیں- عمران خان اخلاقی زوال کا شکار ہوچکے ہیں-عمران خان سڑکوں پر ڈنڈے کھانے والے ورکرز کو عام اور جاہل ورکرز کہہ کر ان کی توہین کی جاتی ہے- خاص قسم کے لوگ عمران خان کے اردگرد جمع ہیں -انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی دو نمبر پٹھان ہیں-انہوں نے کہا کہ میں کافی عرصے سے چپ تھی لیکن جو میرے ساتھ ہوا ہے وہ پارٹی کی بہت سی خواتین کے ساتھ ہوا ہے، اسی لیے میں کافی عرصہ پہلے پارٹی سے الگ ہوگئی تھی- پرویز خٹک کرپشن میں لتھڑا ہوا ہے لیکن عمران اس کے خلاف کوئی بات سننے کو تیار نہیں- عمران خان کی شکل میں ایک ایسا شخص جس کا کردار اتنا خراب ہو وہ پاکستان کا وزیر اعظم بنے گا تو کیا ہوگا؟انہوں نے کہا کہ کل میری عمران خان سے تین گھنٹے کی ملاقات ہوئی ، میرے ساتھ پندرہ بیس لوگ بھی تھے، ہم نے کے پی کے میں چیف منسٹر کی میگا کرپشن پر بات کی لیکن عمران خان نے ہر بات مسترد کر دی-انہوں نے کہا کہ میرے ساتھ کے پی کے حکومت کے وزیر بھی تھے جو پرویز خٹک کے خلاف کرپشن پر بات کر رہے تھے لیکن عمران خان نے کسی کی بات نہیں سنی- انہوں نے کہا کہ ہمارے لیے ماؤں بہنوں کی عزت سب سے زیادہ اہم ہے-انہوں نے کہا کہ خواتین کی عزت سے مراد وہ عزت نہیں جو عام طور پر سمجھی جاتی ہے ، بات اس سے بہت بڑھ کر ہے- عمران خان اپنے ورکرز کو غنڈے کہتے ہیں-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *