کیا عمران خان بدکردار نہیں؟

فائزہ رشید

rasheed

وہی ہوا جس کا ڈرتھا، عائشہ گلالئی نے عمران خان کو بھرے بازار میں جوتیاں ماری ہیں- کوئی عورت اپنی عزت کے حوالے سے یوں بات نہیں کرتی لیکن جب بات حد سے بڑھ جائے تو عورت کو ہی حوصلہ کرنا پڑتاہے- پی ٹی آئی کا رویہ ظاہر کر رہا ہے کہ خواتین کے ساتھ کوئی بیہودگی ہو تو انہیں خاموش رہنا چاہیے- کیا عمران خان کا کردار کسی سے ڈھکا چھپا تھا؟دھرنوں میں جو کچھ ہوتا ہے کیا وہ کسی سے ڈھکا چھپا ہے-پی ٹی آئی اگر سمجھتی ہے کہ عائشہ گلالئی جھوٹ بول رہی ہے تو اس کا بڑا آسان طریقہ ہے، عائشہ گلالئی کے الزامات پر خان صاحب عائشہ گلالئی کے خلاف کیس کریں اور انہیں کہیں کہ وہ ثبوت پیش کرے- بات بات پر تو پی ٹی آئی کو عدالت جانے کا شوق ہے، تو پھر ان سنگین الزامات پر بھی اسے عدالت جانا چاہیے، دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائے گا- دکھ کی بات ہے کہ وہ پارٹی جس کو سب سے زیادہ خواتین نے سپورٹ کیا وہی "عیاشی" کے حوالے سے خواتین کی طرف سے الزامات کا نشانہ بن رہی ہے-ناز بلوچ کےحوالے سے خان صاحب نے جو کلمات کہے تھے وہ بھی آپ کو یاد ہوں گے، شیریں مزاری صاحبہ کو چاہیے کہ وہ اپنے جیسی بڑہعمر کی عورتوں کے حوالے سے بات نہ کریں، پی ٹی آئی کی ان خواتین کو تحفظ دیں جو جوان ہیں اور خان صاحب کی خاص نظر کرم کا شکار ہوتی ہیں--شیریں مزاری صاحبہ کو صرف خواجہ آصف کے کلمات یاد ہیں، خود ان کے لیڈر لوگوں کے بارے میں جو بیہودہ زبان استعمال کرتے ہیں اس پر محترمہ کیوں چپ رہتی ہیں؟اب عائشہ گلا لئی نے مجبور ہوکے زبان کھولی ہے تو پی ٹی آئی کی ساری قیادت کو آگ لگ گئی ہے- عائشہ نے کرپشن کے بھی سنگین الزامات لگائے ہیں، ان کی بھی تحقیقات ہونی چاہئیں-میں نے اس سے پہلے ناز بلوچ کے حوالے سے ایک کالم میں اظہار خیال کیا تو آپ لوگ یقین نہیں کریں گے ، ایسی ایسی گالیاں سننے کو ملیں کہ میں شرم کے مارے یہاں درج بھی نہیں کر سکتی- یہ وہی پارٹی تھی جس کے ہر جلسے میں، میں شریک ہوتی تھی، نعرے لگاتی تھی- لیکن میں نے اپنا موقف بیان کیا تو گالیوں کی حقدار ٹھہری- خدا کے لیے عمران خان، اپنی زبان درست کرو، تمہارے فالورز تم سے بھی دو ہاتھ آگے جارہے ہیں، یہ کسی کو بھی گالی دے دیتے ہیں، کسی کو بھی ذلیل کر کے رکھ دیتے ہیں-کیا صرف نقطہ نظر بیان کرنا پی ٹی آئی کا ہی حق ہے، کیا کسی اور کو بولنے کا کوئی حق نہیں؟بدمعاشی کا یہ کلچر پاکستان کو کہاں لے جائے گا کبھی سوچا ہے؟ عائشہ گلالئی بھی کسی کی بیٹی ہے، کسی کی بہن ہے۔۔۔۔وہ آپ ہی کی پارٹی کی ایم این اے تھی، پوچھئے تو سہی کہ بیچاری کیوں اپنی ذلت کی داستان سنانے پر مجبور ہوئی- اگر اس کی بات درست ہے تو اس کا ساتھ دیجئے اور ثابت کیجئے کہ آپ عورت کی زبان بند کرنے کے خلاف ہیں-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *