رجسٹرار سپریم کورٹ نے بڑا انکشاف کردیا!

جسٹس کھوسہ کی عمران خان سے کبھی ملاقات یا بات نہیں ہوئی، سپریم کورٹ اعلامیہ۔ فوٹو : فائل

 اسلام آباد -سپریم کورٹ نے جسٹس آصف کھوسہ اور عمران خان کے درمیان ملاقات کی تمام خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جسٹس کھوسہ کی تحریک انصاف کے چیر مین سے کبھی ملاقات یا بات نہیں ہوئی۔

پاناما کیس میں جسٹس آصف کھوسہ کے عمران خان سے رابطے کے معاملہ پر سپریم کورٹ کیجانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس میں جسٹس کھوسہ اور چیرمین تحریک انصاف کے درمیان ملاقات کی تمام خبروں کی تردید کی گئی ہے، اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کے انٹرویو میں سپریم کورٹ کی یکم نومبر کی عدالتی کارروائی کی طرف اشارہ کیا گیا جس میں جسٹس کھوسہ نے کھلی عدالت میں آبزرویشن دی تھی، آبزرویشن میں کہا گیا تھا کہ معاملہ اعلیٰ ترین عدالتمیں آ چکا لہذا فریقین اسلام آباد لاک ڈاؤن کے فیصلے پر نظر ثانی کریں۔ سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ عدالتی ریمارکس لاک ڈاؤن کے حوالے سے تھیں جب کہ عدالتی ریمارکس تمام میڈیا میں شائع اور نشر ہوئے، صحافی اور سیاستدان سمیت کارروائی دیکھنے آنے والے لوگ گواہ ہیں جب کہ جسٹس کھوسہ کی عمران خان سے کبھی ملاقات یا بات نہیں ہوئی :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *