اچھی بات ہے جمہوریت آگے بڑھ رہی ہے، آرمی چیف قمر باجوہ

Image result for ‫آرمی چیف‬‎

اسلام آباد -چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ جمہوریت آگے بڑھ رہی ہے اچھی بات ہے۔ میڈ یا رپورٹس کے مطابق ایوان صدر میں نو منتخب وزیر اعظم کی تقریب حلف برداری کے بعد آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ مہمانوں میں گھل مل گئے۔ اس دوران انہوں نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو بھی کی۔ ایک صحافی نے ان سے سوال کیا کہ کیا آپ جمہوریت کو نقصان نہ پہنچنے عزم پر قائم ہیں جس پر آرمی چیف نے کہا ”جی ہاں“۔ ایک اور صحافی نے ان سے سوال کیا کہ آپ جمہوریت کو کیسا دیکھتے ہیں؟ اس پر جنرل قمر جاوید باجوہ نے جواب دیا کہ جمہوریت آگے بڑھ رہی ہے، اچھی بات ہے۔ اس موقع پر آرمی چیف مولانا فضل الرحمان کو دیکھ کر ان کی طرف بڑھے اور صحافیوں سے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سے ملنے دیں کہیں وہ مجھ پر فتویٰ نہ لگا دیں :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *