پانامہ بنچ ججوں کے توہین آمیز کارٹون بنانے والے شخص کے خلاف بڑی کارروائی ہوگئی!

Image result for ‫ایف آئی اے‬‎

راولپنڈی -سوشل میڈیاپرججوں کے توہین آمیز کارٹون اپ لوڈ کر نے کے معاملے میں پیش رفت ، ایف آئی نے ملزم کا پتہ لگا کر گرفتار کر لیا۔ تفصیل کے مطابق سوشل میڈیا پر وزیر اعظم نواز شریف کی نا اہلی کا فیصلہ جار ی کرنے والے اعلیٰ عدلیہ کے پانچ ججز کو ن لیگ اور مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے صارفین تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں لیکن چند روز قبل ایک سوشل میڈیا کے صارف خرم رشید نے پانچوں ججز کے توہین آمیز کارٹون جاری کیا تھا جس پر ایف آئی اے نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کی تو جلد ہی ملزم کا پتہ معلوم ہوا جس پر قانون نا فذ کرنے والے ادارے کی مدد سے ملزم کو گرفتار کر لیا ۔ ملزم کو مقامی عدالت میں پیش کرکے ایف آئی اے نے پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ حاصلکرکے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *