بلاول نے عمران خان سے باپ کی بے عزتی کا بدلہ لے لیا

bilaw

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عائشہ گلالئی کے انکشافات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین کی عزت و غیرت کامحفوظ نہ ہوناسیاست پرداغ ہے۔عائشہ گلالئی کے پاکستان تحریک انصاف کے چھوڑ دینے اور عمران خان کی جانب سے گذشتہ جلسے میں نازیبہ کلمات کہنے کے حوالے سے اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے چیئرمین پی پی پی نے مطالبہ کیا کہ عائشہ گلالئی کے انکشافات کی تحقیقات کرائی جائے۔بلاول بھٹوزرداری کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی خواتین کےحقوق اور ان کی عزت پر کوئی آنچ آنے نہیں دے گی، پارٹی خواتین کے تحفظ کے لیے بھرپور آواز اٹھائے گی۔اس سے قبل چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں سیاسی سرگرمیاں تیز کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی رہنماؤں کو عوامی رابطہ مہم تیز کرنے کی ہدایات کرتے ہوئے کہا کہ اگلا وزیر اعظم جیالا ہوگا۔ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری اسی ماہ اگلا ڈیرہ گلگت بلتستان اور پنجاب میں ڈالیں گے، وہ چترال، گلگت بلتستان اور ڈیرہ اسماعیل خان میں جلسہ عام میں بھی شرکت کریں گے،عید الاضحیٰ تک عوامی رابطہ مہم جاری رکھیں گے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *