پنجاب کے وزرا کا شہباز شریف کو وزیراعظم نہ بننے کا مشورہ!

اسلام آباد -شہباز شریف کو مستقل وزیر اعظم بنانے کے فیصلے سے قریبی رفقاء ناخوش نظر آتے ہیں۔ رفقاء نے وزیر اعلیٰ کو پنجاب کا محاذ نہ چھوڑنے کا مشورہ دے دیا۔ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ پنجاب کو سیاسی طور پر ڈسٹرب نہ کیا جائے۔ وزیر صحت سلمان رفیق بھی وزیر قانون پنجاب کے حامی نکلے، کہتے ہیں شہباز شریف سے بہتر پنجاب کا وزیر اعلیٰ کوئی دوسرا نہیں ہو سکتا۔ صوبائی وزیر زعیم قادری بھی شہباز شریف کو پنجاب کا وزیراعلیٰ دیکھنے کے خواہشمند ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نے پنجاب میں جو ترقیاتی کام کئے وہ تاریخی ہیں۔

دوسری طرف شیخ رشید کو شہباز شریف کی مستقل وزیر اعظم کے طور پر نامزدگی میں سازش نظر آنے لگی ہے۔ شاہ محمود قریشی کو بھی یقین ہے کہ شہباز شریف وزارت اعلیٰ نہیں چھوڑیں گے۔ حلیف ہوں یا حریف، شہباز شریف کے معاملے میں سب غیریقینی صورتحال کا شکار ہیں :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *