عائشہ گلا لئی کی پریس کانفرنس میں مشکوک شخص کون تھا؟

اسلام آباد -عائشہ گلالئی کو پریس کانفرنس میں نجی ٹی وی چینلز کے 3 رپورٹرز اور ان کے والد کی جانب سے معاونت فراہم کیے جانے کا دعوی کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ عائشہ گلالئی کی جانب سے پریس کانفرنس کی نہیں کی گئی بلکہ ان سے پریس کانفرنس کروائی گئی ہے۔ پریس کانفرنس کے دوران عائشہ گلالئی کے والد اور ملک کے ایک بڑے میڈیا گروپ کے 3 صحافی بھی موجود تھے۔ یہ صحافی اور عائشہ گلالئی کے والد انہیں مسلسل معاونت فراہم کر رہے تھے۔ میڈیا گروپ کے رپورٹر کی بیٹ کورٹ ہے تاہم پریس کانفرنس میں ان کی موجودگی نے سوالات کو جنم دیا۔ جبکہ پریس کانفرنس میں ریحام خان کے دوست کی موجودگی کا بھی دعوی کیا گیا ہے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *