ایم کیو ایم کی ارم عظیم فاروقی نے پی ٹی آئی جوائن کرلی

khato

متحدہ قومی موومنٹ سے کچھ عرصہ قبل علیحدگی اختیار کرنے والی ارم عظیم فاروقی نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے مجھے پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی تھی،اس کی قیادت اس حوالے سے کچھ مہینوں سے میرے رابطے میں تھی۔ارم عظیم فاروقی نے عائشہ گلا لئی کے پی ٹی آئی سے علیحدگی اختیار کرنے کے حوالے سے کہا کہ عائشہ گلالئی نے عمران خان کے خلاف سنگین الزامات لگائے۔انہوں نے مزید کہا کہ عائشہ گلالئی کے عمران خان کے خلاف الزامات کی تحقیقات ہونی چاہیے،عائشہ گلالئی پہلے پیپلزپارٹی پھر اے پی ایم ایل اوراس کے بعدپی ٹی آئی میں شامل ہوئیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *