عائشہ گلالئی کے الزامات غلط اور من گھڑت ہیں، پرویز خٹک

khatak

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ عائشہ گلالئی نےغلط اورمن گھڑت الزامات لگائے،ان الزامات سے تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کو بھی بدنام کیا گیا۔وزیر اعلیٰ کے پی کے پرویزخٹک کا پی ٹی آئی سے علیحدگی اختیار کرنے والی عائشہ گلا لئی کے الزامات پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہنا ہے کہ ذاتی مفادات اور مقاصد پورےنہ ہونےپرگلالئی نےپارٹی کےخلاف باتیں کیں۔انہوں نے کہا کہ عائشہ گلالئی 15روزقبل حلقہ این اے ون کا ٹکٹ مانگنے آئی تھیں، گلالئی کو بتا دیا تھا کہ ٹکٹ کا اختیار پارلیمانی بورڈ اور قیادت کے پاس ہے۔پرویزخٹک کا یہ بھی کہنا ہے کہ ٹکٹ کے انکار پر گلالئی بلیک میلنگ پر اتر آئیں، صوبائی حکومت کو نہ پہلے کوئی خطرہ تھا، نہ آئندہ ہوگا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *