بیوی زندہ اور شوہر کو قتل کے الزام میں سزا سنا دی گئی !

6

نئی دہلی۔ بھارتی ریاست بہار میں بیوی زندہ ہونے کے باوجود قتل کے الزام میں شوہر کو سزاسنادی گئی،بھارتی ٹی وی کے مطابق قتل کے جھوٹے الزام کا سب سے تازہ معاملہ ویشالی ضلع کا ہے، تارا دیوی کے قتل کے الزام میں ان کے شوہر سوندر رائے سمیت چھ افراد گزشتہ چھ سال سے فرار تھے۔ تارا کو 11 جولائی کو گرفتار کیا گیا۔اس معاملے کے بارے میں ویشالی ضلعے کے تھانہ انچارج راجیو رنجن شریواستو نے بتایا کہ تارا کے والد شنکر رائے نے نومبر 2011 میں جہیز کے لیے اپنی بیٹی کے قتل کا مقدمہ درج کرایا تھا۔ لیکن تارا کے بارے میں اطلاع ملی کہ وہ کسی دوسرے لڑکے سے شادی کر کے مظفر پور میں رہ رہی تھیں۔ اس کے بعد پولیس نے شنکر پر دباؤ ڈالا اور ان کی نشاندہی پر تارا کو برآمد کیا گیا۔معلومات کے مطابق تارا نے عدالت کو بتایا کہ سسرال کے برے سلوک کی وجہ سے وہ گھر چھوڑ کر چلی گئی تھیں۔ لیکن پولیس کا کہناتھا کہ تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ معاملہ محبت کا تھا اور تارا شوہر کو چھوڑ کر اپنے محبوب کے پاس چلی گئی تھیں۔تارا فی الحال عدالت کے حکم پر اپنے والد کے پاس رہ رہی ہیں۔قتل کے یہ تمام جھوٹے معاملے جہیز کے خلاف قانون کے تحت درج کیے گئے تھے۔ اس قانون کے غلط استعمال پر انڈیا کی سپریم کورٹ نے بھی سال 2014 میں اپنی تشویش ظاہر کی تھی:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *