ترکی میں تینوں مسلح افواج کے سربراہ تبدیل کرنے کا فیصلہ

army

ترکی میں تینوں مسلح افواج کی سربراہان کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے-یہ فیصلہ وزیر اعظم کی زیرصدارت ایک خصوصی اجلاس میں کیا گیا- اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تینوں مسلح افواج کے سربراہان کو تبدیل کرنے کی سمری آج صدر کو بھیجی جائے گی جس کے منظوری کے بعد سربراہان کو تبدیل کر دیا جائے گا-گذشتہ برس ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کے وقت گرفتار ہونے والے افراد میں سے 500 ایسے ہیں جن پر اس سازش میں حصہ لینے کے جرم میں مقدمہ چلے گا۔ترکی کے اکنسی نامی فوجی اڈے کے نواح میں ان افراد پر مقدمہ چلایا جا رہا ہے جس کے بارے میں حکومت کا الزام ہے کہ وہ بغاوت کا منصوبہ بنانے والوں کا ہیڈ کوارٹر تھا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *