تحریک انصاف کے اہم رہنما نے بغاوت کردی، ن لیگ میں شمولیت

baga

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو پے درپے شدید جھٹکے، پی ٹی آئی آزادکشمیر کے مرکزی کوآرڈینیٹر سردار الطاف خان نے ن لیگ میں شمولیت اختیار کر لی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آزادکشمیر کے خلاف بیان بازی اور توہین آمیز الفاظ استعمال کرنے پر آزادکشمیر تحریک انصاف کےمرکزی کوآرڈینیٹر سردار الطاف خان نے اسے کشمیریوں کی بےعزتی قرار دیتے ہوئے پارٹی چھوڑنے کے اعلان کے ساتھ ہی ن لیگ میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ سردار الطاف کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کشمیریوں کی توہین کی ہے جس پر پوری کشمیری قوم رنجیدہ ہے ، عمران خان کے وزیراعظم آزادکشمیر بارے بیانات قابل مذمت ہیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *