پی ٹی آئی کارکنان کا جاوید ہاشمی پر حملہ !

10

ملتان ۔ سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی پریس کانفرنس کر کے ملتان پریس کلب سے باہر نکلے تو تحریک انصاف کے کارکنوں سے آمنا سامنا ہوگیا جس دوران  پی ٹی آئی کارکنوں نے جاوید ہاشمی کیخلاف شدید نعرے بازی کی اور ہوا میں جوتے بھی لہرائے۔
تفصیلات کے مطابق جاوید ہاشمی اپنے ایک گارڈ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرنے کیلئے ملتان پریس کلب آئے اور جب وہ اپنی میڈیا سے بات چیت مکمل کرنے کے بعد باہر نکلے تو تحریک انصاف کے کارکنوں کا ایک بڑا ہجوم ان کا انتظارکر رہا تھا ،انہوں نے جاوید ہاشمی کو دیکھتے ہی شدید نعرے بازی شروع کر دی جبکہ وہاں موجود کچھ لوگ ہاتھوں میں جوتیاں بھی لہرا رہے تھے ۔تاہم جاوید ہاشمی نے آگے بڑھ کر ان کا سامنا کرنے کا فیصلہ کیا لیکن پریس کلب میں موجود صحافی میدان میں آ گئے اور انہوں نے جاوید ہاشمی کوگھیر لیا اور بچ بچاﺅ کراتے ہوئے جاوید ہاشمی کو گاڑی میں بٹھا کر روانہ کر دیا :۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *