میرے پاس تمام ثبوت موجود ہیں، عائشہ گلالئی

tareen

اسلام آباد: عائشہ گلالئی نے تازہ ترین بیان میں کہا ہے کہ عمران خان جب کرکٹ کھیلتے تھے میں اس وقت پیدا ہوئی تھی، انہوں نے کہا کہ میں نے عمران خان کی شخصیت کی وجہ سے تحریک انصاف جوائن نہیں کی تھی -پارٹی سے اختلافات پارٹی قیادت کی وجہ سے ہوئے ۔ این اے ون کا عمومی انداز میں ذکر کیا تھا لیکن میں الیکشن سے 10 ماہ پہلے ٹکٹ کا تقاضا کیسے کر سکتی ہوں؟ عمران خان نے جب 2013 میں میسیج بھیجا تو مجھے بہت بڑا دھچکا لگا ۔ میسیج کے بارے میں صرف اپنے والد کو بتایا ، انہوں نے مجھےکہا کہ اگر دوبارہ ایسے میسجز آئے تو ہم دیکھ لیں گے۔ میں نے فیصلہ کیا کہ میں عمران خان کے پیغامات کو فی الحال نظر انداز کر دیتی ہوں- اکتوبر 2013 کے بعد کچھ عرصے بعد تک عمران خان کے میسیجز آتے رہے ، آخری میسج پچھلے سال جولائی میں آیا۔ عائشہ گلالئی نے کہا کہ  میں ایم این اے کی نشست نہیں چھوڑوں گی ۔ میری نشست پاکستانی قوم کی امانت ہے ۔ یہ نشست پی ٹی آئی یا ن لیگ کے خلاف استعمال نہیں کرونگی ۔ کچھ عرصے سے پارٹی چھوڑنے کا قیصلہ کر چکی تھی ۔ ۔ جب سے میسیجز ملے اپنی سیاسی سر گرمیاں فعال طریقے سے سرانجام نہیں دے سکی ۔انہوں نے کہا کہ میری امیر مقام سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی ۔ امیر مقام کو چاہئیے کہ عمران خان کو ہرجانے کا نوٹس بھجوائیں ۔عائشہ گلالئی نے کہا کہ میرے پاس ثبوت موجود ہیں جو میں دکھا بھی دوں گی-،انہوں نے کہا کہ عمران خان دیگر لوگوں کو آگے کر دیتے ہیں خود کیوں نہیں بولتے؟انہوں نے کہا کہ مجھ پر ن لیگ سے کروڑوں روپے لینے کے الزمات جھوٹ ہیں، میں نے کسی سے ایک پیسہ نہیں لیا-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *