وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا اضافی پروٹوکول لینے سے انکار!

Image result for ‫شاہد خاقان عباسی‬‎

اسلام آباد -نومنتخب وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے اضافی گاڑیاں اور پروٹوکول لینےسے انکار کردیا جبکہ انہیں بلیوبک کے تحت سرکاری پروٹوکول اور سیکیورٹی فراہم کردی گئی ہے۔

وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی مری سے وزیر اعظم آفس پہنچ گئے ہیں. میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے اضافی گاڑیاں اور پروٹوکول لینے سے انکار کردیا ہےجبکہ انہوں نے وزیر اعظم ہاوس کو استعمال نہ کرنے کا حتمی فیصلہ بھی کر لیا ہے۔ وہ اسلام آباد میں واقع  ذاتی رہائش گاہ میں ہی  قیام کریں گے۔ شاہد خاقان عباسی سرکاری اجلاس اور دیگر  تمام دفتری امور وزیراعظم ہاوس کی بجائے پی ایم آفس میں سرانجام دیں گے۔ دوسری جانب  ان کی ذاتی رہائش گاہ کو ہی  وزیراعظم  کی رہائش گا ہ  کا درجہ دے دیا گیا ہے۔ وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کو کل (جمعرات)  اسلام آباد میں گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *