فواد چوہدری رنگے ہاتھوں پکڑے گئے!

FawadCh3

اسلام آباد -رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی کی جانب سے تحریک انصاف چھوڑنے اور پارٹی قیادت پر الزامات لگانے کے بعد سیاست میں ایک بھونچال آگیا ہے، پی ٹی آئی کارکنان اور قیادت الزامات کی سختی سے تردید کر رہی ہے جبکہ دیگر سیاسی جماعتیں ان الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ کر رہی ہیں، لیکن تحریک انصاف کے قائدین اور عائشہ گلالئی کے درمیان لفظی جنگ بھی چھڑ گئی ہے، تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے الزامات پر رد عمل دیتے ہوئے عائشہ گلالئی کی بہن کو ہدف تنقید بنا دیا ، ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ عائشہ گلالئی پختون روایات کا حوالہ دے کر تحریک انصاف کی قیادت پر الزامات لگا رہی ہیں مگر ان کی بہن ماریہ طور پکئی بیرون ملک نیکر پہن کرسکوائش کھیلتی ہیں لیکن جب تک عائشہ گلالئی تحریک انصاف کے ساتھ تھیں اس وقت تک فواد چوہدری ان کی بہن کو پاکستانی خواتین کے لئے رول ماڈل قرار دے رہے تھے ۔

تفصیلات کے مطابق رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی کی جانب سے تحریک انصاف کی قیادت پر الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان پی ٹی آئی فواد چوہدری نے عائشہ گلالئی کی بہن اور سکوائش کی بین الاقوامی کھلاڑی پاکستان نمبر ون ماریہ طور پکئی کو تنقید کیا نشانہ بنایا ہے۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عائشہ گلا لئی پختون روایات کا حوالہ دیتی ہیں مگر ان کی اپنی بہن پوری دنیا میں نیکر پہن کر کھلیتی ہیں، یہ اچھی بات ہے وہ پاکستان نمبر ون ہیں ، پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کر رہی ہیں مگر عائشہ گلالئی کو بھی سوچنا چاہیے کہ نیکر پہننا پختون روایا ت کہاں سے ہے۔ مگر اس قبل فواد چوہدری کے ماریہ طور کے حوالے سے خیالات مختلف تھے ، ان کا کہنا تھا کہ ماریہ جیسی خواتین جس حوصلے سے کام کر رہی ہیں پورے ملک کی عورتوں کے سر فخر سے بلند ہو جاتے ہیں۔ عموما دور دراز علاقوں کی عورتوں کا آگے جانا ممکن نہیں ہے لیکن ماریہ نے ناممکن کو ممکن کر کے دکھا یا ہے۔ ماریہ طور پکئی پاکستانی خواتین کے لئے ایک رول ماڈل ہیں :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *