بیہودہ میسج بھیجے نہیں بھیجے؟ عمران خان کا جواب

Image result for imran khan

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عائشہ کو بے ہودہ پیغامات بھیجے تھے یا نہیں؟ میرے پوچھنے پر عمران خان نے کیا جواب دیا؟ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے مجھے خود بتایا ہے کہ انہوں نے عائشہ گلالئی کو کسی قسم کا بے ہودہ پیغام نہیں بھیجا۔ انہوں نے مزیدکہا کہ میری اطلاعات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کسی ٹی وی انٹرویو میں اس معاملے پر بولیں گے،اگر وہ پارلیمانی کمیٹی کے سامنے آ کر سب کچھ بتا دیں اور معاملہپارلیمانی کمیٹی میں طے پا جائے تو اچھا ہے، حامد میر نے کہا کہ میری ذاتی رائے یہ ہے کہ یہ کوئی اتنا گمبھیر مسئلہ نہیں ہے کیونکہ جس خاتون عائشہ گلالئی نے الزامات لگائے ہیں وہ بھی ممبر قومی اسمبلی ہیں اور عمران خان بھی اسی اسمبلی کے رکن ہیں، عمران کا موقف یہ ہے کہ یہ تمام الزامات غلط ہیں، حامد میر نے کہا کہ عمران نے مجھے بتایا کہ میں نے کوئی بے ہودہ پیغام نہیں بھیجا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *