زیادہ نیند خواتین میں فالج کا خطرہ بڑھا دیتی ہے: جدید تحقیق

لندن: صحت سے متعلق غیر ملکی جریدے ’’میڈیکل جرنل آف نیورولوجی‘‘ میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کی "یونیورسٹی آفparalysis کیمبرج" اور "واروک یونیورسٹی" کے محققین نے 10 برس تک 42 سے 81 برس کے درمیان کی عمر کے 10 ہزار افراد پر نیند اورفالج کے حملے کے امکان کے درمیان تعلق تلاش کرنے کیلئے تحقیق کی۔

تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ ہر 10 میں سے 7 افراد 6 سے 8 گھنٹے جبکہ ایک 8 گھنٹے سے زائد نیند لیتا ہے، بڑی عمر کے افراد 6 گھنٹے سے کم سوتے ہیں۔ 6 سے 8 گھنٹے سونے والے افراد کے مقابلے میں جو لوگ 8 گھنٹے سے زیادہ سوتے تھے ان میں 10 برس کے عرصے کے دوران 46 فی صد فالج کے خطرے میں اضافہ ہوا۔ جو لوگ رات میں 6 گھنٹے سے کم سوتے تھے ان میں فالج کے خطرے میں 18 فی صد اضافہ ہوا۔ ماہرین نے جب خواتین اور مردوں کو الگ کرکے اعداد و شمار کا تجزیہ کیا تو پتہ چلا کہ 8 گھنٹے سے زائد نیند لینے والی خواتین میں فالج کا خطرہ 80 فی صد تک بڑھ جاتا ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *