ایک گھنٹے سے زیادہ موسیقی سننا قوت سماعت کیلئے نقصان دہ ہے: عالمی ادارہ صحت

نیویارک: عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ قوتِ سماعت کی حفاظت کے لیے روزانہ ایک گھنٹے سےheadphone زائد وقت تک موسیقی نہ سنی جائے۔

ڈبلیو ایچ او کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس وقت ایک ارب دس کروڑ سے زائد نوجوان اور نو عمر بچے بہت بلند آواز میں اور زیادہ دیر تک موسیقی سن کر اپنی قوتِ سماعت کو مستقل بنیادوں پر متاثر کر رہے ہیں۔ ادارے کے اعدادوشمار کے مطابق 12 سے 35 سال کی عمر کے درمیان چار کروڑ 30 لاکھ ایسے افراد ہیں جو سننے کی قوت سے محروم ہو چکے ہیں ۔ ڈبلیو ایچ او کے ڈاکٹر ایٹائین کرگ نے بتایا کہ 60 فیصد تک اونچی آواز میں تک میوزک سننا محفوظ ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *