نیویارک :عید کی چھٹیاں اسکول کیلنڈر میں شامل

new yorkنیویارک امریکا کا پہلا ایسا بڑا شہر بننے جا رہا ہے جہاں مسلمانوں کے دو تہواروں (عید الاضحیٰ اور عید الفطر) پر اسکولوں میں چھٹی ہو گی۔
میسی چیوسٹس، مشی گن اور نیو جرسی سمیت ملک کے مختلف حصوں میں عید پر چھٹیاں اسکولوں کے سالانہ شیڈول میں شامل ہیں۔تاہم، نیویارک جیسے بڑی آبادی والے شہر، جہاں گیارہ لاکھ بچے اسکول جاتے ہیں، مسلمانوں کیلئے خوش گوار خبر ہے۔
نیو یارک کے ڈیموکریٹ میئر بل ڈی بلاسو نے آئندہ تعلیمی سال سے لاگو ہونے والی ان چھٹیوں کو 'انصاف کا تقاضا ' قرار دیا۔
یہ خوشگوار تبدیلی ایک ایسے موقع پر سامنے آئی جب مشرق وسطی میں تشدد کی تازہ لہر اور یورپ میں دہشت گردی کے بعد امریکی مسلمانوں کو نئے سرے سے جانچ پڑتال کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *