تحریک انصاف اور جماعت اسلامی میں دراڑ پڑ گئی

Related image

پشاور:  خیبر پختونخوا میں اتحادی حکومت تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے درمیان ایم ڈی خیبر بینک کے معاملے پر فاصلے بڑھنے لگے ہیں۔ وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کی جانب سے ایم ڈی کو ہٹانے سے انکار سے معاملہ مزید پیچیدہ ہو گیا ہے۔ جماعت اسلامی کے لئے حکومت میں رہنا اور علیحدہ ہونے کا فیصلہ انتہائی مشکل ہو گیا ہے۔ تحریک انصاف اور وزیر اعلیٰ ایم ڈی خیبر بنک کو باعزت طریقے سے سبکدوش کرنا چاہتے ہیں لیکن جماعت اسلامی ایسا نہیں چاہتی۔ ایم ڈی خیبر بینک کی مدت ملازمت 2 اکتوبر کو پوری ہو رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق، ابتداء ہی سے ایم ڈی خیبر بینک کے پیچھے تحریک انصاف کی مرکزی قیادت رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق، جماعت اسلامی کو راضی کرنے کے لئے عنقریب تحریک انصاف کا وفد مرکز اسلامی کا دورہ کریگا جہاں اس معاملہ کا ڈراپ سین ہونے کا امکان ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *