میر حاصل بزنجو کو چیئرمین سینیٹ بنائے جانے کا امکان

bazanjoسینیٹ انتخابات کے بعد پارلیمنٹ کے ایوان بالا میں پیدا ہونے والی صورتحال میں حکمران جماعت مسلم لیگ ن نے نیشنل پارٹی کے نئے منتخب ہونے والے سینیٹر میر حاصل نزنجو کو مشترکہ چیئرمین سینیٹ بنوانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار نے اس ضمن میں میر حاصل بزنجو سے رابطہ کر کے ان کی رضا مندی لے لی ہے جس کے بعد اب وہ کل وزیر اعظم نواز شریف سے بھی ملاقات کریں گے۔ دوسری جانب سینیٹ میں 26 نشستوں پر براجمان پاکستان پیپلز پارٹی نے سینیٹر روبینہ رؤف خالدکو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے عہدے کیلئے نامزد کرنے کا فیصکہ کر لیا ہے جس کے بعد اس بات کے واضح امکانات ہیں دونوں عہدوں پر بڑی جماعتوں میں مفاہمت ہو جائے گی اور یہ معاملہ افہام و تفہیم کے ساتھ حل ہو جائے گا۔ واضح رہے سینیٹ میں مسلم لیگ ن کے پاس 25 نشستیں ہیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *