عشقیہ فلمیں انسانوں کو موٹا کرتی ہیں:دلچسپ تحقیق

People in the cinemaجاما انٹر نیشنل میڈیسن جریدے میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کیمطابق عشقیہ فلمیں انسانوں کو موٹا کرتی ہیں۔امریکی سائنسدانوں کی ایک تحقیق کے دوران جذباتی فلم"لو سٹوری"دیکھنے والوں نے کامیڈی فلم"سویٹ ہوم الاباما" دیکھنے والوں کی نسبت 36 فیصد زیادہ پاپ کارن کھایا ۔دوسرے تجربے کے دوران سائنسدانوں نے ایک سینما ہال میں زمین اور کوڑے کے ڈبوں میں پھینکے گئے پاپ کارن کے ڈبوں کی تعداد کی گنتی کر کے معلوم کیا کہ ناظرین کس قسم کی فلمیں دیکھ کر زیادہ کھانا کھاتے ہیں ۔ جس کے مطابق جذباتی فلم" سو لاریس"دیکھنے والوں نے کامیڈی فلم"مائی بگ فیٹ گریک ویڈنگ"دیکھنے والوں سے 55 فیصد زیادہ پاپ کارن کھایا ،جذباتی فلم دیکھنے والوں نے پاپ کارن کھا کر اپنے جذبات کو قابو کیا ۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *