جنوبی وزیرستان کے پناہ گزینوں کی واپسی آج سے شروع

IDPجنوبی وزیرستان میں فوجی آپریشن ضرب عضب کے باعث نقل مکانی کرنے والے افراد کی واپسی پاک فوج کے زیر نگرانی شروع کر دی گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق آئی ڈی پیز کو جنوبی وزیرستان ان کے علاقے میں واپس بھیجنے کے تمام ترانتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور 206متاثر ہ خاندان کو چھ ماہ کا راشن اور دس ہزار روپے نقد دے کر روانہ کرد یاگیا ہے ۔
جنوبی وزیرستان میں 2009 میں فوج آپریشن راہ نجات شروع کیا گیا تھا جس میں سات لاکھ افراد نقلِ مکانی کر کے ٹانک، ڈیرہ اسماعیل خان اور دیگر علاقوں کو چلے گئے تھے۔ ان متاثرین کے لیے کوئی کیمپ قائم نہیں کیا گیا تھا۔جنوبی وزیرستان کے لوگوں کی واپسی کے بعد بیس مارچ یعنی جمعہ سے خیبر ایجنسی سے نقل مکانی کرنے والے افراد کی اپنے گھروں کو واپسی کا عمل شروع ہو گا۔خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ کے علاقے اکا خیل کے 20 ہزار خاندان اپنے گھر لوٹیں گے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *