وینا ملک کو کسی اور سے محبت ہوگئی، شوہر سے طلاق لینے کا فیصلہ

malik

لاہور (شوبز ڈیسک)اداکارہ وینا ملک کی دسمبر میں اسد خٹک سے علیحدگی اور دوسری شادی کی افوائیں گردش کر نے لگیں ۔تفصیلات کے مطابق وینا ملک نے چند سال پہلے اسد خٹک سے شادی کی تھی جن سے ان کے 2بچے بھی ہیں لیکن وینا ملک اور اسد خٹک نے اب اپنی راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے امکان ہے کہ وینا ملک بہت جلد اپنے شوہر اسد خٹک سے علیحدگی اختیار کرکے دوسری شادی کرلیں گی اس حوالے سے شو بز حلقوں میں مسلسل افوائیں گردش کر رہی ہیں ۔بتایا گیا ہے کہ وینا ملک کو ایک سال پہلے ہی کسی اور سے محبت ہوگئی تھی اور اسی بات پر وینا اور اسد کے جھگڑے بھی شروع ہوگئے تھے تاہم اب وینا نے طلاق لینے کا فیصلہ کیا ہے ، ان کے دوسرے شوہر کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ وہ لندن میں ہوتے ہیں اور تین فلمیں بھی بنا چکے ہیں-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *