تحریک انصاف میں دراڑیں پڑ گئیں !

3

اسلام آباد ۔پاکستان تحریک انصاف کے ممبران قومی اسمبلی نے شاہ محمود قریشی کوبطور اپوزیشن لیڈر مسترد کر دیا ۔نئے اپوزیشن لیڈر کی تقرری کے معاملے پر تحریک انصاف میں دراڑیں پڑ گئیں ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے ممبران قومی اسمبلی نے شاہ محمود قریشی کوبطور اپوزیشن لیڈر مسترد کر دیا۔ نئے اپوزیشن لیڈر کی تقرری کے معاملے پر تحریک انصاف میں دراڑیں پڑ گئیں۔
یہ معاملہ ایم کیو ایم سے ملاقات کے بعد بطور اپوزیشن لیڈر عمران خان کا نام نہ لینے پر شروع ہوا ۔ پاکستان تحریک انصاف کے ایم این ایز کا کہنا ہے کہ پارلیمانی پارٹی میں عمران خان کو اپوزیشن لیڈر بنانے کا فیصلہ ہوا تھا تو پھر شاہ محمود قر یشی کو اپوزیشن لیڈر بنانے کا تاثر کیوں دیا ۔ اس معاملے پر تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ء جہانگیر ترین بھی ایم این ایز کے ہم خیال نظر آتے ہیں ۔ایم این ایز کا کہنا تھا کہ انہیں اپوزیشن لیڈر کے معاملے پر اندھیرے میں رکھا جا رہا ،پارلیمانی اجلاس دوبارہ بلایا جائے ۔ اپوزیشن لیڈر کے معاملے پر تحریک انصاف میں اختلاف بڑ ھ چکا ہے جبکہ اسد عمر اس معاملے کو افہام و تفہیم سے حل کرنے کے لیے کوشاں ہیں :۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *