نعت رسول مقبولؐ
علی رضا احمد
آ پؐ کا ذکر ہر اک ذکر بنانا چاہوں
اس سے ہی محفل سرکار سجانا چاہوں
جس پہ ہیں شام و سحر سجدہ کناں شاہ و گدا
اسی دروازے پہ میں سیس جھکانا چاہوں
جانتا ہوں میں جس خلد کے سردار حسینؑ
میری خواہش کہ اسی خلد کو جانا چاہوں
لاؤ معصوم حسین ! آپ نے زہرا سے کہا
میں بٹھا کر اسے کاندھوں پہ کھلانا چاہوں
آپ کا در ہے جہاں آپ کا مسکن ہے جہاں
ہو نصیبوں میں تو اسی شہر میںآنا چاہوں
ذکر جس نعت میں ہو آل عبا کا احمدؔ
نعت دنیا کو میں اک ایسی سنانا چاہوں