نوازشریف سوا گھنٹے انتظار کے بعد لندن کیلئے روانہ !

3

اسلام آباد ۔ سابق وزیراعظم نواز شریف لاہور ائر پورٹ سے پی آئی اے کی پرواز پی کے 757 کے ذریعے لندن روانہ ہو گئے، نوازشریف کے طیارے میں طبعیت خراب ہونے والی خاتون کو آف لوڈ کر دیا گیا۔ سابق وزیراعظم نواز شریف قافلے کے ہمراہ جاتی امرا سے لاہور ائر پورٹ پہنچے، اس موقع پر سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے۔ نواز شریف کے قریبی ساتھی حنیف خان بھی ان کے ہمراہ ہیں۔ سابق وزیراعظم اپنی اہلیہ کلثوم نواز کی عیادت کیلئے لندن جا رہے ہیں۔ نوازشریف نے واپسی کیلئے بھی ٹکٹ بک کرا لی ہے جس پر واپسی کی تاریخ 4 جنوری 2018 ء درج ہے۔ سابق وزیراعظم نوازشریف کی اہلیہ کلثوم نواز گلے کے کینسر کے باعث لندن میں زیرعلاج ہیں جہاں ان کی 3 سرجریاں ہو چکی ہیں جبکہ کیموتھراپی کا عمل شروع ہونے والا ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف اتنا طویل عرصہ بیرون ملک نہیں رہ سکتے، جلد اہل خانہ کے ساتھ واپس آئیں گے۔ادھر سابق وزیر اعظم نوازشریف کی والدہ محترمہ شمیم اختر عمرہ ادائیگی کے لیے خاندان کے 8 افراد کے ساتھ سعودی ایئر لائنز کی پرواز 734 کے ذریعے جدہ پہنچ گئیں:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *