امریکی کمپنی نے سیلفی جوتے متعارف کرا دیے

selfie.shoesسیلفی کے شوقین افراد کیلئے اب سیلفی لینا اور بھی آسان ہو گیا۔ دنیا بھر میں سیلفی کے بخار کو پروان چڑھتا دیکھ کر ایک امریکی کمپنی نے سیلفی جوتے متعارف کرا دیے۔ 

نیویارک:  سیلفی کے کام کوآسان بنانے کیلئے سیلفی سٹینڈ کے بعد پیش ہے ''سیلفی جوتے''۔ یہ جوتے پہننے میں کام تو آئیں گے تاہم ان سے سیلفی کا کام بھی لیا جا سکے گا۔ اب کرنا صرف اتنا ہے کہ جوتوں کے آگے خصوصی طور پر بنائی گئی جگہ میں موبائل فٹ کریں، پاوں کو اپنے من پسند اینگل تک اُٹھائیں، پائوں کے انگوٹھے کی مدد سے موبائل کا بٹن دبائیں اور لیں جی سیلفی تیار ہے۔ جوتے مختلف رنگوں اور ڈیزائن میں دستیاب ہیں۔ ان جوتوں کی تعارفی قیمت 2 سو ڈالرز رکھی گئی ہے۔ واضع رہے کہ سیلفی ایسی تصویر کو کہا جاتا ہے جو ڈیجٹل کیمرے یا کیمرہ کے ذریعے کھینچی جائے۔ زیادہ تر سیلفیوں کو بازو کی لمبائی کے برابر فاصلے پر کیمرے کو پکڑ کر یا کسی آئینے کی طرف اُس کا رُخ کرکے لیا جاتا ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *