ملک میں مارشل لاء کا کوئی امکان نہیں، احسن اقبال

وفاقی وزیر داخلہ ahsan iqbalاحسن اقبال کا کہنا ہےکہ ملک میں مارشل لاء کا کوئی امکان نہیں اور  میں اس امکان کو یکسر مسترد کرتا ہوں۔

جیونیوز کے پروگرام’جرگہ‘ میں میزبان سلیم صافی سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ اِس وقت پاکستان میں مارشل لاء لگانا ملک توڑنے کے مترادف ہوگا اور پاکستان کا کوئی بھی محب وطن پاکستان توڑنے کے فارمولے پر عمل نہیں کرسکتا۔

احسن اقبال نے کہا کہ فوجی قیادت واضح طو رپر یہ کہہ چکی ہے کہ ہم آئین و جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ امریکا میں موجود کچھ لابیز مارشل لاء کی خواہش مند ہوسکتی ہیں جو پاکستان کو ناکام ریاست قرار دلواکر پاکستان کو ایٹمی صلاحیت سے محروم کرنا چاہتی ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا خصوصی انٹرویو آج رات 10 بجکر5 منٹ پر ”جیونیوز“ سے نشر کیا جائے گا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *