بلوچستان میں قوم کے ساتھ گھناؤنا مذاق ہوا، صرف 500 ووٹ لینے والے کو وزیراعلیٰ بنا دیا گیا ، نواز شریف

2

اسلام آباد۔ نواز شریف کا کہنا ہے کہ سمجھ میں نہیں آ رہا میرے خلاف کیس کیا ہے، اس کیس میں کچھ بھی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا ماضی میں ایک فلم کی بہت پبلسٹی ہوئی، کچھ دنوں بعد کسی نے کہا فلم کیسی چل رہی ہے، ڈائریکٹر نے کہا پہلے ہفتے زبردست چلی مگر دوسرے ہفتے زبردستی چلانی پڑ رہی ہے۔ سابق وزیراعظم نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا مخالفین انتخابات کا انتظار کریں، فیصلہ عوام کریں گے، حکومتی مدت میں 5 ماہ رہ گئے لیکن ایسے وقت میں تحاریک کا مقصد کیا ہے۔ انہوں نے کہا بلوچستان میں قوم کے ساتھ گھناؤنا مذاق ہوا، صرف 500 ووٹ لینے والے کو وزیراعلیٰ بنا دیا گیا:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *