تحریک انصاف کے رہنما نے آصف زرداری کے خلاف مذمتی قرارداد سندھ اسمبلی میں جمع کرا دی

download

کراچی ۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے آصف زرداری کے خلاف مذمتی قرارداد سندھ اسمبلی میں جمع کرا دی۔ پی ٹی آئی رہنما کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ راؤ انوار کے حق میں آصف زرداری کے بیان کی مذمت کرتے ہیں ، راؤ انوار نے کئی جعلی مقابلوں میں بے گناہوں کو مارا، اردو بولنے والے بھی جعلی مقابلوں کی بھینٹ چڑھے ۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ آصف زرداری کراچی کے عوام سے معافی مانگیں۔ خیال رہے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ راؤ انوار بہادر بچہ ہے، کراچی میں ایم کیو ایم کے خلاف آپریشن میں 54 تھانیداروں نے حصہ لیا، 53 مارے گئے ، صرف راؤ انوار زندہ بچا۔ انہوں نے کہا نقیب اللہ کیس کو میڈیا نے ہوا دی، سب کو پیچھے ہٹ کر معاملے کا نئے سرے سے جائزہ لینا چاہئے:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *