برطانوی وزیراعظم ٹریزامے کا مسجد کا دورہ

6

لندن ۔ برطانوی وزیراعظم ٹریزامے نے کہا ہے کہ اسلام کا درست تشخص اجاگر کرنے کیلئے برطانیہ بھر کی 200 سے زائد مساجد سب کیلئے کھول دی گئیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیراعظم نے کہاکہ اسلام امن و محبت کا درس دیتا ہے، مختلف مذاہب، رنگ و نسل کے افراد کو مل کر برطانوی معاشرے میں مثبت کردار یقینی بنانا چاہیے۔ٹریزامے نے مسجد کا دورہ کیا اوراسلامی لٹریچر کا بھی مطالعہ بھی کیا جبکہ مسجد اوپن ڈے کو خوش آئند اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسلام کو مزید سمجھنے کا موقع ملا۔جامع مسجد میڈن ہیڈ کے دورے کے موقع پر ان کا کہنا تھا کہ مسجد میں تمام مذاہب کے لوگوں کی شرکت مثبت اقدام ہے:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *